۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ امام جمعہ میلبورن آسٹریلیا: آج جو دنیا کے حالات ہیں یہ عالم اسلام کے لیے بہت بڑا پیغام ہے کہ اپنے فروعی اختلافات ختم کر کے اکٹھے ہو جائے تاکہ کہ آپ کے دین اور اسلام کے لیے کوئی میلی آنکھ سے نہ دیکھ سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قرآن کے ذریعے اللہ کا قرب اور بندگی کا درس ملتا ہے، اس مہینے میں اللہ سبحانہ تعالی کا مہمان بننے کے لیے تزکیہ نفس ضروری ہے، قرآن وہ واحد مقدس کتاب ہے جو ہر انسان کو اندھیرے سے نکال کر روشنی کی طرف لاتی ہے، جنہوں نے قرآن اور اہلبیت علیہم السلام کا دامن چھوڑا وہ ہمیشہ کے لیے نابود ہوئے، آج اگر زمانے کا استعمار ڈرتا ہے تو وہ قرآن اور دین الہی کے پیغام سے۔

اس بات کا اظہار امام جمعہ میلبورن آسٹریلیا حجت السلام اشفاق وحیدی نے خطبہ نماز جمعہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رجب شعبان کا مہینہ ولایت اور خدا کے رسول ص کا مہینہ ہے اور رمضان المبار ک اللہ کا مہینہ ہے، ان دو مہینوں میں ولایت اور رسول کے دامن کو پکڑ کر ماہ مبارک میں داخل ہونا ہے۔

مزید بیان کرتے ہوئے کہا کہ ماہ شعبان میں معصومیں علیہم السلام کی ولادت کے ایام ہیں ان سے وابستہ ہو کر جو حقیقی پیغام ہے اس کو سمجھنے کی کوشش کرنا ہماری اولین ترجیع ہونی چاہئے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ آج جو دنیا کے حالات ہیں یہ عالم اسلام کے لیے بہت بڑا پیغام ہے کہ اپنے فروعی اختلافات ختم کر کے اکٹھے ھو جائے تاکہ کہ آپ کے دین اور اسلام کے لیے کوئی میلی آنکھ سے نہ دیکھ سکے۔

امام جمعہ میلبورن نے روس اور یوکرائن کے درمیان جو جنگی حالات ھیں اس کی طرف اشارہ کرتے ھوئے زور زیاد کہ معملات کو مزاکرات کے ذریعے حل کیا جائے اور اقوام متحدہ جنگ بندی رکوانے میں اپنا اثر رسوخ استعمال کرے۔

آخر میں قصہ خوانی پشاور مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اور ریاستی اداروں پر یہ سوالیہ نشان ہے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں اس میں ملوث قوتوں کو فل فور بے نقاب کیا جائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .